ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  کرناٹک میں پی یو سی سال دوم امتحانات 22 ؍ اپریل تا 18 مئی 

 کرناٹک میں پی یو سی سال دوم امتحانات 22 ؍ اپریل تا 18 مئی 

Tue, 08 Mar 2022 12:47:49    S.O. News Service

بنگلورو، 8؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)ریاست کرناٹک میں  پی یو سی سال دوم فائنل امتحانات 22 اپریل تا 18  مئی  منعقد ہونگے۔ قبل ازیں 16 اپریل تا 21 مئی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم جے ای ای امتحانات سے یہ تاریخیں  ٹکرائے جانے کے سبب یہ تاریخیں تبدیل ہوئی ہیں۔ 

حتمی تاریخوں کی تفصیل حسب ذیل ہے: 22؍ اپریل بز نس اسٹیڈیز، لاجک، 23 اپریل کو میتھ میٹکس ، ایجوکیشن، 25  اپریل اکنامکس، 26 اپریل کیمسٹری ، ہندوستانی سنگیت ،بیسک میتھس وغیرہ، 27 اپریل اردو، تمل ، تلگواور دیگر ، 28 اپریل کنڑا، عربی، 2مئی بائلوجی ، جغرافیہ، 4 مئی انفارمیشن ٹکنالوجی اور دیگر، 5 مئی انگلش ، 10 مئی ہسٹری، فزکس ، 12 مئی پولیکٹیل  سائنس، اسٹیٹکس، 14 مئی سوشیالوجی، الکٹرانس، کمپوٹر سائنس وغیرہ۔ 17 مئی آپشنل کنڑا، اکاؤنٹس ، ہوم سائنس، جیالوجی ، 18 مئی ہندی 


Share: